ریاض .... ایران میں عربوں کا معروف علاقہ احواز ایرانی قیادت کے جبر ، قہر کا شکار ہے۔ ایرانی قائدین احواز کے علاقے کو پسماندگی کی علامت بنائے ہوئے ہیں اور وہاں سکونت پذیر عربوں کی شناخت کو مٹانے کے درپے ہیں۔ آزادی¿ احواز کے عرب محاذ کے سابق سیکریٹری جنرل محمود حسین القاوی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں عربوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں ایرانیوں کے چنگل سے نجات دلائیں۔ عالمی برادری اہل احواز کو امن و امان فراہم کرنے کیلئے اپنا کردارادا کرے۔