Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر عاصم اور فاروق ستار کی ملاقات کا نوٹس

  کراچی ... پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ڈاکٹر عاصم اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان ملاقات کا نوٹس لے لیا۔ بیان کے مطابق فریال تالپور نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم نے ملاقات سے قبل پارٹی لیڈرشپ کو اعتماد میں نہیں لیا۔ اس ملاقات سے میڈیا کے مخصوص حلقوں میں یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کوئی پیغام لے کر گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کی اس وقت طبیعت ٹھیک نہیں، ایسے میں ڈاکٹر فاروق ستار کو ڈاکٹر عاصم کے پاس جانا چاہیے تھا ۔ دریں اثناءوزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر فاروق ستار کی ملاقات کو نجی قراردیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کو اپنے لئے مشکل نہیں سمجھتے۔ قومی اداروں پر الزام لگانے والوں کا لیول صرف ٹھاکرتک ہے۔ ادارے وفاق کی علامت ہیں۔ کچھ لوگ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

شیئر: