تھرل اور ڈرامہ سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی فلم’’ میز رَنر۔دی ڈیتھ کیورز‘‘کاٹریلر جاری کردیا گیا ۔رائٹر جیمز ڈیشنرکی کتاب سے ماخوذہدایت کار ویس بال کی اس فلم میں ڈائلن او برائن اورجیکب لوف لینڈ اپنے سابقہ کردارمیں ایک بار پھر سے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بیری پیپر،کِی ہانگ لِی،پیٹریشیا کلارکسن،گیان کارلو،وِل پائولٹر،ایڈان گیلن اور کایا شولڈیریو سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو ں گے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھومتی ہے جسے اس کے خاندان سے الگ کر کے نامعلوم مقام پرمشکل ترین ٹاسک کی انجام دہی کیلئے چن لِیا جاتاہے۔دی میز رَنر میں دیوہیکل دیواروں والی بھول بھلیوں اور خطرناک بلائوں کا سامنا کرنے والا یہ نوجوان اور اس کے دیگر ساتھی اس فلم میں ایک اور خطرناک الجھن کو سلجھانے میں مصروف ہیں اور جان تک دائو پر لگا دیتے ہیں۔فلم 26جنوری 2018کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔