12 ملین ریال غبن کرنے والا عرب گرفتار
بریدہ .... قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا ہے کہ بریدہ کے ایک تجارتی ادارے سے 12 ملین ، 6 لاکھ 82 ہزار 515 ریال غبن کرنے والے عرب شہری کو گرفتار کرلیاگیا۔ السحیبانی نے عاجل کو تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ عرب شہری جو عمر کے تیسرے عشرے میں ہے تجارتی ادارے کے یہاں اکاﺅنٹنٹ کے طور پر کام کررہاتھا۔ شکایت موصول ہونے پر تلاش کرکے گرفتار کرلیاگیا اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کیلئے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیاگیا۔