اگر آپ کے ہاتھ خشک ہو گئے ہوں تو پریشان نہ ہو ں، کھانے کاایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ شکرملا کر ہاتھوں پر ملیں اور دو منٹ بعد دھو لیں۔ آپ کے ہاتھ نرم وملائم ہو جائیں گے ۔
جلد کی خشکی ختم کرنے کے لئے ہاتھوں میں کم از کم دن میں 4مرتبہ موائسچرائزر لگائیں ۔کھردری جلد کے لئے ایک چائے کا چمچ شکراور لیموں کا رس ملاکرہاتھوں پر اس طرح ملیں جیسے دھوتے ہوئے ملتے ہیں،یہاں تک کہ شکر بالکل گھل جائے۔اس کے بعد ہاتھوں کو دھو لیں۔
ہاتھوں کو ایکس فولی ایٹ کرنے کے لیے دو کھانے کے چمچے بے بی آئل،سن فلاور آئل یا زیتون کے تیل میں 3کھانے کے چمچ شکر ملا کرہاتھوں پر نرمی سے ملیں پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔
اگر آپ گھر پر ہاتھوں کے لیے اسکرب بنا نا چاہتے ہیں توایک کھانے کا چمچ جو، آدھا کپ پانی میں ڈال کر نرم ہونے تک ابالیں۔ایک برتن میں ایک کھانے کا چمچ شہد ،آدھا کھانے کا چمچ دودھ اور ابلے ہوئے جو شامل کر کے پیسٹ بنالیں۔ہاتھوں کو دھو کر ہلکا سا خشک کریں اور یہ اسکرب ہاتھوں اور انگلیوں پر لگالیں۔10،15 منٹ لگا رہنے دیں پھر مل کر دھولیں۔
نہانے سے پہلے بیسن اور دودھ یا دہی کا پیسٹ بنا کر اس میں ایک چٹکی ہلدی شامل کرکے ہاتھوں پر 20 منٹ تک کے لگا رہنے دیں۔ ہاتھوں کو گیلا کرکے ملیں اور ہاتھ صاف کر لیں۔یہ مکسچر ہاتھوں کی بہت اچھی صفائی کرے گا۔