Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزٹ معاہدے پر پارلیمانی رائے شماری ہوگی

    لندن۔۔۔برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے نگران وزیر ڈیوڈ ڈیوس نے کہا ہے کہ لندن میں ملکی حکومت برٹش پارلیمان کو بریگزٹ کے حتمی معاہدے پر ووٹنگ کرانے کا موقع دے گی۔  ڈیوڈ ڈیوس نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ عوامی نمائندوں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ بریگزٹ کے حتمی معاہدے پر بحث کرتے ہوئے اس کا تنقیدی جائزہ لے سکیں اور اس پر رائے شماری بھی ہو سکے۔ لندن حکومت کا یہ اقدام حکمران قدامت پسند پارٹی کے بریگزٹ کے حوالے سے باغی ارکان کو بظاہر کچھ رعایت دینے کی کوشش ہے۔

 

شیئر: