Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین طلباءنے انسانی موزائیک بناکر گنیز بک میں نام درج کرادیا

عبیر میڈیکل گروپ کے تعاون سے بنائے جانیوالے ریکارڈ کا مقصد نئی نسل میں ذیابیطس سے آگہی پیدا کرنا ہے،تقریب میں ہندوستانی قونصل جنرل بھی شریک
جدہ (امین انصاری) انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ (آئی آئی ایس جے) منگل کو عبیر میڈیکل گروپ کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا انسانی موزائیک بنانے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔ یہ موزائیک ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر نئی نسل میں ذیابیطس سے آگہی کیلئے بنایا گیا۔ اس موزائیک میں عالمی ذیابیطس کے لوگو،سعودی وژن 2030 اور عبیر میڈیکل گروپ کے علاوہ دنیا کے نقشے کی عکاسی کی گئی۔ اس موقع پر موجود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی اعلیٰ عہدیدار ھدی خشب نے اعلان کیا کہ 4500طلباءکی جانب سے بنایا گیا یہ موزائیک دنیا کا سب سے بڑا انسانی موزائیک کہلانے کا پوری طرح سے حقدار ہے۔ اس سے قبل 2015 ءمیں بغداد میں عراقی کمیونٹی پولیس نے اسی طرح کا انسانی موزائیک تیار کیا تھا اور وہ اب تک اول نمبر پر تھا۔ منگل کو عالمی یوم ذیابیطس ایسے وقت آیا ہے جب 14نومبر کو ہند کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کی سالگرہ منائی جاتی ہے۔ ہندوستانی قونصل جنرل نور رحمان شیخ نے بھی سرپرست اعلی کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کی۔ ممتاز صحافی خالد معینا، عبیر گروپ کے صدر الونگل محمد اور آئی آئی ایس جے کی مینجنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد آصف داﺅدی اور دیگر بھی موجود تھے۔عبیر میڈیکل گروپ کے اسٹراٹیجک پلاننگ کے نائب صدر ڈاکٹر جمشید احمد نے اس انسانی موزائیک کا نظریہ پیش کیا تھا۔ اسکول مینجنگ کمیٹی کے چیئرمین آصف داﺅدی نے کہا کہ ہم نے صحت میں آگہی کے نئے باب کا آغاز کردیا ہے۔ آج کا یہ موزائیک ہمارے طلباءکیلئے بڑی کامیابی ہے۔

شیئر: