مسک فاﺅنڈیشن کا چیلنج پروگرام
ریاض.... محمد بن سلمان کے فلاحی ادارے ”مسک“ فاﺅنڈیشن نے بل اور میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے تعاون و اشتراک سے عظیم الشان مسک چیلنج پروگرام جاری کردیا۔ اسکے تحت 100 نوجوانوں کو تعلیمی وظائف دیئے جائیں گے۔ ہر نوجوان کو ایک لاکھ ڈالر پیش کئے جائیں گے۔ یہ اعلان ریاض میں منعقد مسک انٹرنیشنل فورم کے دوران کیا گیا۔ اس پروگرام کےلئے 10ملین ڈالر مخصوص کئے گئے ہیں۔ مسک فاﺅنڈیشن کے سیکریٹری جنرل نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ 2طرح کی اسکالر شپ ہونگی۔ ایک تو تعلیم یا اسکولوں کی انتظامیہ جات کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے افکار و تجاویز پیش کرنے والوں کو دی جائیگی۔ دوم :بین الاقوامی شہریت کا چیلنج قبول کرنے والو ںکیلئے مخصوص ہوگی۔