حیدرآباد۔۔۔تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں کل رات دیر گئے دُرشاڈو دیہات میں گھر گھر تلاشی مہم چلائی گئی۔اے سی پی اوشا رانی کی زیرقیادت چلائی گئی اس مہم میں 150ملازمین پولیس نے حصہ لیا۔اس مہم کے دوران نامناسب دستاویزات پر12ٹو وہیلرس ، 13آٹوز کے ساتھ ساتھ جلیٹن اسٹکس بھی ضبط کئے گئے۔ عوام کی سلامتی اور جرائم کی وارداتوںپر قابو پانے کے لئے کریم نگر میں وقفہ وقفہ سے گھر گھر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔