ہرارے۔۔۔فوج نے زمبابوے میں حکومت کا تختہ الٹنے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ مارشل لاء کا کوئی خطرہ نہیں تاہم بدھ کی صبح فوجی گاڑیوں نے زمبابوے کی پارلیمنٹ کے باہر سڑکوں کی ناکہ بندی کر دی ۔ فوج کے جنرلوں کا کہنا ہے کہ وہ صدر رابرٹ موگابے کے قریبی ساتھیوں کو جو مختلف جرائم کا شکار ہیں ضرور گرفتار کرینگے ۔ اے ایف پی کے رپورٹر نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے قریب فوج گاڑیوں کو واپس بھیج رہی ہے جبکہ حکمراں جماعت کے ہیڈ کوارٹر کے باہر فوجی گاڑیاں کھڑی ہیں ۔