میشاء شفیع ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں گلوکاری، اداکاری اور ماڈلنگ کے شعبوں میں دھوم مچائی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔میشاء شفیع نہ صرف شوبز کے میدان میں خوب سرگرم رہتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا کا بھی کافی استعمال کرتی ہیں اور مختلف تصاویر اور وڈیوز اپ لوڈ کر کے مداحوں سے داد وصول کرتی رہتی ہیں لیکن اب کی بار انہوں نے جو تصویر اپ لوڈ کی اس نے نازیبا لباس کے باعث سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ،سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور انہوں نے میشاء شفیع کی خوب ’’درگت‘‘ بنائی۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔‘‘ تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ’’گولہ باری‘‘ شروع کر دی۔ایک صارف نے لکھا ’’ یہ کس طرح کا لباس ہے‘‘ایک اور صارف نے لکھا ’’بہت بری لگ رہی ہیں، توبہ‘‘ایک صارف نے خوفناک لکھا ۔ایک صارف نے لکھا ’’کیا یہ لوگ ہماری نمائندگی کرتے ہیں،ان پر شرم آتی ہے‘‘ ، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’یہ بھی اپنے آپ کو خوبصورت لڑکیوں میں شامل کرتی ہیں، ہاہاہا۔