فٹبال کی دنیا کے نامور کھلاڑی فیفا ورلڈ کپ 2018ءسے باہر
ماسکو: فٹبال کے میدانوں کی شان اور اپنے خوبصورت کھیل کے باعث الگ پہچان بنانے والے دنیا کے کئی فٹبالرآئندہ ورلڈ کپ میں کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔ 2018ءمیں روس میں کھیلے جانیوالے فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راونڈ میں کئی بڑے اپ سیٹ دیکھنے میں آئے جس کے باعث بہترین ٹیموں کو ورلڈ کپ کے میدانوں کی سائیڈ لائن کے باہر ہی بیٹھنا پڑے گا۔ رئیل میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر گریتھ بیل کا تعلق ویلز سے ہے۔ ویلز کی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ سے باہر ہوگئی۔ ہالینڈ کے ارجن روبن اور وین ڈک بھی ورلڈ کپ کے کسی میچ میں مزاحمت کرتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔ہینرک میکھترم جن کا تعلق آرمینیا سے ہے۔ ان کے چاہنے والے بھی ورلڈ کپ میں انہیں کھیلتا ہوا نہیں دیکھیں گے۔ الجیریاکے ریاض مہریز بھی اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرانے میں ناکام رہے۔ ارچل ویدال اور ان کے ساتھی کھلاڑی ایلکس شینچز بھی چلی کی ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ سے باہر بیٹھ گئے اور اپنا جوبن نہیں دکھاپائیں گے۔ ایوری کوسٹ کے بڑ ے ڈیفینڈ اریک بیلے کی ٹیم کو بھی مراکش کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں جانے سے روک دیا۔ امریکہ کی ٹیم کے فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہو جانے کے باعث ایون پیلسک کو بھی تماشائی کھیلتا ہوا نہیں دیکھ سکیںگے۔ کوالیفائنگ راونڈ کا سب سے بڑا اپ سیٹ سویڈن نے کیا جب اٹلی کی ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے روس جانے سے ہی روک دیا۔ گیبون کے پیرے ایوبمینگ جیسا فارولڈ اس بار ورلڈ کپ میں نہیں کھیلے گا۔ ایکواڈور کے انتونیو ویلنکا جو مانچسٹر یونائیٹڈ کے مضبوط کھلاڑی ہیں ، اپنا کھیل نہیں دکھائیں گے۔آسٹریا کے ڈیوڈ الابا،چلی کے آرتورو ویدال اور ایلکسز سینچز پر آئندہ ورلڈ کپ میں بدقسمتی کے سائے منڈلاتے رہیں گے۔ اٹلی کی فٹبال ٹیم 1958ءکے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کی سائیڈ لائن تک بیٹھ سکے گی۔اٹلی کے مضبوط گول کیپر ا ور کپتان گینلوگی بوفون، ڈینلی ڈی روسی اور اے سی میلان کے لینارڈوبونچی جیسے کھلاڑی اپنا خوبصورت کھیل سے دنیا فٹبال کو خوشگوار یادیں فراہم نہیں کر سکیں گے۔