Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھرب ٹن وزنی آئس برگ ٹوٹ کر تحلیل ہوگیا، ناسا

کیپ کینورل، فلوریڈا .... امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایکبار پھر دنیا کو حیران کردیا ہے۔ اس بار اس نے ایسی تصاویر جاری کی ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کرہ ارض کے شمال مغربی حصے میں بنے ہوئے ایک بہت بڑے آئس برگ میں شکست و ریخت کا عمل موسمی تغیرات کے نتیجے میں شروع ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے تقریباً ایک کھرب ٹن وزنی A-68نامی آئس برگ نہ صرف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا بلکہ تحلیل بھی ہوگیا۔ واضح ہو کہ یہ آئس برگ انٹارکٹیکا کے لارسن سی نامی برفیلے حصے میں موجود تھا اور دنیا کا تیسرا ایسا بڑا آئس برگ تھا جو خود ہی شکست و ریخت کے عمل سے دوچار ہوا اور پھر تحلیل ہوگیا۔ سائنسدان اسے A-68کا نام دیتے ہیں او رانکے اندازے و پیمائش کے مطابق یہ آئس برگ 5800مربع کلو میٹر پر محیط تھا۔ اب اس حوالے سے ناسا نے جو تصاویر جاری کی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ شکست و ریخت کا عمل اندر ہی اندر شروع ہوا تھا اور پھر اس کے بڑے بڑے ٹکڑے برفیلی پرت پر پھسلتے ہوئے سمندرمیں چلے گئے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ آئس برگ کے ان ٹکڑوںکی وجہ سے علاقے سے آمد ورفت کرنے والے سمندری جہازوں کو دشواریاں پیش آسکتی ہے۔ واضح ہو کہ جولائی میں پیش آنے والے اس واقعہ کی تمام تفصیلات ناسا نے حال ہی میں جاری کی ہیں اور تقریباً4، 5دن کی خاموشی کے بعد ناسا کے ذمہ داران نے تفصیلات کا انکشاف کیاہے اور اسے میگا برگ کی تباہی کا نام دیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ وہ اتنے بڑے آئس برگ کو دیکھ کر ذہنی طور پرپریشان ہوگئے تھے۔ رقبے کی بات کی جائے تو یہ پورا علاقہ امریکی ریاست ڈلاور کے سائز کے برابر ہے۔ناسا کا کہناہے کہ اسکے جہازوں نے اسکی تصاویر آئس برج پروگرام کے تحت اتاری ہیں۔ جو برفیلی پرتوں اور زیر آب منجمد سطحوں پر مزید تحقیق میں مدد دیگی۔

شیئر: