Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 31 برس کی ہو گئیں

حیدر آباد دکن:ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 31برس کی ہو گئیں ، انہوں نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی۔ثانیہ مرزا 15نومبر 1986ءکو ممبئی میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے 2003ءمیں 17 سال کی عمر میں پروفیشنل ٹینس کیرئیر کا آغاز کیا۔ان کے والد عمران مرزا کا انہیں ٹینس کی ابتدائی تربیت دینے میں اہم کردار ہے۔ثانیہ نے انٹرنیشنل ٹینس ایونٹس میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ہی اپنی تعلیم پر بھی توجہ جاری رکھی اور سینٹ میری کالج سے گریجویشن کیا۔ 2005 میں یو ایس اوپن میں شریک ہوئیں۔انہیں ہند کی ٹاپ رینک خاتون ٹینس کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہے اور ہندوستانی حکومت کی جانب سے انہیںپدم شری ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ ثانیہ نے جولائی 2009 میںحیدر آباد کی معروف کاروباری شخصیت صہیب مرزا سے منگنی کی جو 28جنوری 2010ءکو ختم ہو گئی۔29 مارچ 2010 میں پاکستانی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک سے ان کی شادی ہو گئی۔شعیب ملک نے جو ان دنوں پی ایس ایل تھری کے سلسلہ میں پاکستان میں موجودہیں ثانیہ مرزا کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ”میری خوبصورت اہلیہ کو جادو سے بھری سالگرہ مبارک ، تمہاری بہت یاد آرہی ہے “۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کھیل کی دنیا میں ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے زیادہ مل نہیں پاتے۔
 

شیئر: