Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی حلقہ بندیوں اورانتخا بی ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور

اسلام آباد...قومی اسمبلی نے ا نتخابی ایکٹ میں مزید ترمیم اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی بل متفقہ طور پر منظور کر لئے ۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے جمعرات کو ا نتخابی ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل 2017 پیش کیا۔ بل کے تحت ختم نبوت کے حوالے سے سیون بی اور سیون سی کی شقیں بحال کردی گئیں۔ اس موقع پرزاہد حامد نے کہا کہ ختم نبوت کے ترمیمی بل میں قادیانی غیر مسلم برقرار رہیں گے ۔قادیانیوں کی علیحدہ ووٹر لسٹ ہوگی ۔ 7 سی کے مطابق قادیانی ،مسلمانوں کے ساتھ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف غلط الزامات لگائے گئے ۔بل میں کوِئی کوتاہی نہیں ہوئی ۔ ختم نبوت پر مکمل یقین رکھتا ہوں ۔دریں اثناءقومی اسمبلی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل 2017 بھی منظور ہوگیا۔ وزیر قانون زاہد حامد نے بل پیش کیا۔ 242 اراکین نے حمایت کی جمشید دستی نے بل کی مخالفت کی۔

شیئر: