بلدیاتی الیکشن میں ووٹ نہ دینے پر مسلمانوں کو دھمکی
لکھنؤ۔۔۔اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کی مہم زوروشور سے جاری ہے۔ اسی کیساتھ حکمراں جماعت بی جے پی لیڈر اپنے امیدواروں کو جتانے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے بھی اپنا رہی ہیں، یہاں تک کہ بی جے پی لیڈر ترقیاتی کاموں کے بیان کرنے کے بجائے مسلم ووٹروں کو ہی ڈرانے دھمکانے میں لگ گئے ۔ بارہ بنکی میں بی جے پی کے چیئرمین عہدے کی امیدوار ششی سریواستو کے شوہر اور موجودہ چیئرمین رنجیت بہادر شریواستو نے رام سروپ یادو پارک میں منعقدہ بلدیاتی اجلاس میں میں خطاب کرتے ہوئے کھلے عام مسلم ووٹروں کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ میں نے پیر بٹاون میں کہا ہے یہ بی جے پی کی حکومت ہے سماج وادی پارٹی حکومت نہیں، اب آپ اپنا کام ایس پی یا ڈی ایم سے نہیں کراسکتے۔ آپ کے رہنماؤں میں سے کوئی بھی آپ کی مدد نہیں کرسکتا ۔آ پ کا کوئی پیروکار بی جے پی میں نہیں۔ اگر ہمارے ممبران کو تم نے بغیر امتیاز نہیں جتایا اگر رنجیت بہادر کی بیوی کو ووٹ دیکر نہیں جتایا تو سماج وادی پارٹی آپ کو بچانے نہیں آئیگی۔