جمعہ 28صفر 1439ھ مطابق 17نومبر 2017ء کو شائع ہونیوالے سعودی اخبارات کی شہ سرخیاں
عکاظ
عکاظ اخبار کے صفحہ اول کی پہلی سرخی یہ ہے’’انسداد بدعنوانی کے مقدمات میں زیر حراست افراد کو حصص کے لین دین میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔ بیرون سعودی عرب ان کے اکاؤنٹ تلاش کئے جانے لگے‘‘۔
عکاظ اخبار کے صفحہ اول کی دوسری سرخی’’قانون وکالت کی 10خلاف ورزیوں کے ارتکاب پر 54سعودی وکلاء کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا،خواتین کی خدمات سے استفادے کے ضوابط کی پابندی نہیں کی تھی‘‘۔
عکاظ اخبار کی تیسری بڑی سرخی’’سعد الحریری فرانس جائیں گے، صدر فرانس نے لبنانی صدر کے دعوؤں کی قلعی کھول دی،سعودی ولیعہد فرانس کا دورہ کرینگے ، سعودی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ ایران کے پُر خطر ہونے پر متفق‘‘۔
عکاظ اخبار کی چوتھی بڑی سرخی’’دہشگرد تنظیم داعش کا وجود لہرانے لگا،شہروں پر کنٹرول سے محروم 95فیصد زیر قبضہ علاقے ہاتھ سے نکل گئے،43ہزار دہشتگردوں کا تعاقب جاری‘‘۔
عکاظ اخبار کی پانچویں بڑی سرخی’’الاخوان المسلمون ہی دہشتگردی کے اصل ذمہ دار ہیں،داعش کے بانی ابوبکر البغدادی اخوانی تھے،انسداد دہشتگردی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر علی النعیمی ‘‘۔
عکاظ اخبار کی چھٹی بڑی سرخی’’عالمی بینک نے تدریجی اصلاحات سے متعلق سعودی فیصلے پر پسندیدگی کا اظہار کردیا‘‘۔
عکاظ اخبار کی ساتویں بڑی سرخی’’دانتوں کے سعودی ڈاکٹر مہیا ہونے کے بعد غیر ملکی ڈاکٹروں کی ملازمتوں کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزار ت شہری خدمات‘‘۔
*******
المدینہ
صفحہ اول کی پہلی سرخی ’’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے چینی صدر سے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔
صفحہ اول کی دوسری سرخی’’حزب اللہ نے لبنان کو یرغمال بنالیا،غیر مسلح کرنا ضروری ہوگیا، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر‘‘۔
تیسری بڑی سرخی’’وزارت صحت کے اداروں کے کسی بھی ملازم کو کمپنیوں میں تبدیل ہونے کے بعد برطرف نہیں کیا جائیگا، وزیر صحت‘‘۔
چوتھی بڑی سرخی ’’نجی اداروں کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ متعین کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،وزارت محنت کی وضاحت‘‘۔
پانچویں بڑی سرخی’’سرکاری مقدمات کی عدالتوں میں سماعت کیلئے خود مختار ادارہ قائم کیا جاسکتا ہے،ارکان مجلس شوریٰ‘‘۔
چھٹی بڑی سرخی’’اقامہ یا قومی شناختی کارڈ نہ رکھنے والے پر 500ریال فیس مقرر کرنے کا دعویٰ درست نہیں،ترجمان وزارت داخلہ‘‘۔
ساتویں بڑی سرخی’’تعلیم کے ذریعے انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے نئے اقدامات کئے جائیں ،ماہرین فورم کے شرکاء کا مطالبہ‘‘۔
آٹھویں بڑی سرخی’’سعودی عرب 137ارب ڈالر کے امریکی بانڈز خریدے ہوئے ہے، امریکی بانڈز خریدنے والوں میں سعودی عرب 12ویں نمبر پر‘‘۔
*******