Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناچنے والی پر نوٹ کی بارش کرنیوالا کانسٹیبل معطل

گونڈا۔۔۔اترپردیش حکومت نے ایک پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا کیونکہ اسے ایک ناچنے والی پر نوٹ اڑا تے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس  کانسٹیبل چندر اکیش بھاسکر جو دنی پور پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا ۔ ایک پروگرام کے دوران کانسٹیبل سیٹ سے اٹھا اور ڈانسر پر نوٹوں کی گڈیاں برسانے لگا ۔وہاں موجود لوگوں میں نوٹوںکی بارش سے ہلچل مچل گئی اور اپنی اپنی سیٹوں سے اٹھ کر نوٹ لوٹنے لگے ۔ موقع پر موجود لوگوں نے اس کی وڈیو بنالی جس کی بنیاد پر کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا۔

شیئر: