راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔کنٹرول لائن کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے کہا کہ مشرقی سرحد اور ایل او سی پر خطرات سے نمٹنے کے لئے ہماری تیاریوں میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئیے۔ ذمہ داریوں سے غافل نہیں رہ سکتے۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اوربلا اشتعال فائرنگ پر پاکستانی فورسز کے موثر جواب پر اطمینان کا اظہار کیا ۔