لاہور...نیب نے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ڈپٹی کمشنر کو خط میں چوہدری برادران کے 1985ءسے اب تک کے اثاثوں کی تفصیلات 23 نومبر تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔ڈپٹی کمشنر سے کہاگیا کہ چوہدری برادران کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائدادکی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ 1985 سے اب تک جو اثاثے خریدے اور فروخت کئے گئے ان کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ چوہدری برادران کو نیب لاہور میں طلب کا نوٹس جاری کرکے بیان بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔احتساب بیورو نے پرانے مقدمات میں تفتیش کادائرہ وسیع کردیا ۔