ریاض.... لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے واضح کیا ہے کہ وہ لبنان کے مستقبل پر صلاح و مشورے اور عرب ممالک سے اس کے تعلقات کے مستقبل پر گفت و شنید کیلئے سعودی عرب میں اقامت پذیر ہیں۔ مملکت میں قیام اور یہاں سے روانگی کی بابت جو قصے کہانیاں گھڑ کر میڈیا میں پھیلائے جارہے ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔ فیملی سے متعلق دعوے بھی افواہوں سے زیادہ کوئی وقعت نہیں رکھتے۔ الحریری اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر یہ یقین دہانی کراچکے ہیں کہ وہ ریاض میں خیریت سے ہیں اور جلد ہی لبنان واپس ہونگے۔