تل ابیب .... اسرائیلی وزارت جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ جون 1967ء کے دوران عرب ممالک پر حملے کے موقع پر اسرائیل نے پورے ملک کو تمام فلسطینیوں سے آزاد کرنے کا پروگرام بنالیا تھا۔ یہ اعتراف 67ءکی جنگ پر نصف صدی گزرنے کے بعد جاری کی جانے والی خفیہ دستاویزات میں کیا گیا ہے۔ فلسطینیوں کو ملک سے بے دخل کرنے کی تجویز اس وقت کے اسرائیلی وزیراعظم لیفی اشکول نے دی تھی۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ عربوں کو فلسطین سے بے دخل کرنے پر مجبور کرنے والا گروپ قائم کرینگے۔