Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : مشرفہ محلے میں آتشزدگی، 70مکینوں کی منتقلی

جدہ.... محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعد سرحان نے بتایا کہ جدہ کے مشرفہ محلے کے پرانے طرز کے2 منزلہ مکان میں آگ لگنے پر 70مکینوں کو بحفاطت منتقل کردیاگیا۔ جس گھر میں آگ لگی تھی وہ غیر آباد تھا۔ لکڑی سے بنا ہوا تھا۔ آگ تیزی سے پھیل گئی۔ مکینوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر نکالا گیا۔ عمارت میں دھواں کثیف مقدار میں پھیل گیا تھا۔ آگ پر قابوپالیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 

شیئر: