Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ گرتے بالوں سے پریشان ہیں ؟

گرتے بال پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ گرتے بال نہ صرف حسن کو متاثر کرتے ہیں بلکہ گنجا پن ہو جانے کی صورت میں یہ شخصی اعتماد میں کمی کا سبب بھی بنتے ہیں ۔بالوں کو گرنے سے بچانے کے مختلف قسم کے کیمیائی اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں  جو وقتی طور پرتو بالوں کو گرنے سے روک دیتے ہیں لیکن ان کے بالوں پر مضر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں جبکہ قدرتی اجزاء مثلاً پیاز کا ستعمال  نہ صرف بالوں کو گرنے سے روکتا ہے بلکہ گرے ہوئے بال واپس لانے میں بھی معاون ثابت ہوتیا ہے اور اس کا کوئی مضرصحت پہلو بھی نہیں۔
مزیدپڑھئے:دہی سے بنائیں بالوں کو نرم وملائم اور چمک دار
آپ پیاز کا جوس نکال کر اسے سرپر لگا سکتے ہیں یا پھر اسے دیگر جڑی بوٹیوں میں ملا کربھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو سر پر لگانے سے دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور اس سے ’’کولجین ٹشوز‘‘کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ جوسرمشین کے ذریعے پیاز کا جوس نکال سکتے ہیں یا پھر 4سے 5کاٹے ہوئے پیاز پانی میں 10منٹ تک ابال کر پانی کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد استعمال کریں۔ اگر آپ پیاز کی بو برداشت کر سکتے ہیں تو سارا دن بھی یہ جوس سر پر لگارہنے دیں لیکن اگر آپ کو اس سے پریشانی ہوتی ہے تو ایک گھنٹے بعد صاف پانی سے سرکو دھولیں۔
مزیدپڑھئے:ہلکے بالوں کو دلکش کیسے بنائیں ؟
 
 
 

شیئر: