بڑی بیٹری کے ساتھ جیونی ایم 7 پاور لانچ
جیونی کمپنی نے ایم 7 پاور اسمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔فون میں 6 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائڈ نوگیٹ ا?پریٹنگ سسٹم ، ا?کٹا کور اسنیپ ڈریگون 435 پراسیسر اور فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔ فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گی ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنیکٹیوٹی کے لئے فون میں 4 جی ، وائی فائے ، بلیوتوتھ ،مائیکرو یو ایس بی، ایف ایم ریڈیو ، ا?ڈیو جیک اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 5000 ملی ایپمئر ا?ورز کی ہے۔ فون کو کالے ، گولڈ اور نیلے رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے اور اسکی قیمت 16999 ہندوستانی روپے ہے۔فون کو 25 نومبر سے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔