گورنر مکہ پیر کو حرمین ٹرین کا تجرباتی سفر کرینگے
مکہ مکرمہ .... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور انکے نائب شہزادہ عبداللہ بن بندر پیر 20نومبر کو حرمین ایکسپریس ٹرین کا تجرباتی سفر کرینگے۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کےا کہ ٹرین مکہ اور جدہ کا تجرباتی سفر کریگی۔اس موقع پر جدہ ساحل سمندر کے نئے منصوبے جے ڈبلیو کا بھی افتتاح کیا جائیگا جبکہ نائب گورنر مکہ نئے انٹرنیشنل کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیں گے جس کا افتتاح رمضان المبارک میں ہوگا۔