Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’پدماوتی‘‘ کی آڑ میں غنڈہ گردی روکی جائے، کانگریس

نئی دہلی۔ ۔۔کانگریس نے الزام لگایا کہ فلم ’’پدماوتی‘‘  کی مخالفت میں بعض شر پسند عناصر اداکاروں کو دن دہاڑے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ کانگریس کے ترجمان جے ویر شیر گل نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ کو سنسر بورڈ نے سرٹیفکیٹ دیا ہے اور یہ قانونی ادارہ ہے تاہم کچھ سماج دشمن عناصر فلم سے وابستہ لوگوں کو جان سے مارنے کیلئے 5لاکھ اور 5کروڑ روپے دینے کا اعلان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دھمکیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی حکومت میں اچھے دن غنڈوں اور شرپسندوں کے آئے ہوئے ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ ایسے لوگوں کوگرفتار کرکے ان کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔

شیئر: