ویمنز ایشز:انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 40 رنز سے شکست دیدی
کینبرا :ویمنز ایشز، انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 40 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ آسٹریلیا ویمن 153 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ جینی گن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کیتھرین برنٹ کو آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ ملٹی فارمیٹ کے مطابق آسٹریلیا ویمنز ٹیم کو سیریز میں6 کے مقابلے میں8 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ ایشز کے فاتح کا فیصلہ تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ہوگا۔منوکا اوول، کینبرا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ نیتلی سکیور 40 ، کیتھرین برنٹ 32رنز ناٹ آﺅٹ اور سیرا ٹیلر 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ میگان شوٹ نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا ویمنز مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکیں اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 112 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ علیزا ہیلی 24 جبکہ بیتھ مونی اور ڈیلیسا کمینس 17 ، 17 رنز کے ساتھ ٹاپ ا سکورر رہیں۔ جینی گن نے تباہ کن بولنگ کی اور 13 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔