سرکاری ملازمین کے سالانہ الاﺅنس میں کوئی تبدیلی نہیں، الجدعان
ریاض....سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کیلئے مقرر سالانہ الاﺅنس سابقہ پالیسی کے مطابق ہوگا۔ اس حوالے سے کابینہ نے کوئی نئی ہدایت نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے قومی بجٹ میں ملازمین کے حقوق کی مد میں رقم بڑھائی جائیگی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انسداد بدعنوانی مہم کے تحت ترسیل زر میں اضافے کی خبریں غلط ہیں۔ کوئی غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا۔