خیر پور..سندھ کے ضلع خیرپور میں پیرکی صبح تیز رفتار ٹرک اور مسافر وین کے درمیان خوفناک تصادم میں وین میں سوار 18 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کوئلے سے لدا ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا ۔ حادثہ نیشنل ہائی وے پرشاہ حسین بائی پاس ٹھیری کے قریب پیش آیا ۔جاں بحق ہونے والوںمیں رانی پور اور گردونواح کے لوگ شامل ہیں جو خریداری کے لئے سکھر جا رہے تھے۔ امدادی ٹیموں نے ٹرک کے نیچے دبنے والی وین سے لوگوں کو نکالا۔پولیس اور رینجرز نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔پولیس کے مطابق دونوں گاڑیاں ایک ہی روٹ پر سفر کر رہی تھیں ۔ تیز رفتاری اور اوور ٹیک کرنے کے دوران حادثہ پیش آ یا۔