امریکہ میں غیر ملکی طلباءکم کیوں ہوگئے؟
ریاض .... سعودی عرب اور برازیل کے باعث 2016-17ءتعلیمی سال کے دوران امریکہ میں غیر ملکی طلباءکی تعداد 3فیصد کم ہوگئی۔ اس حوالے سے خصوصی خبریں دینے والی ویب سائٹ نے تازہ ترین جائزے میں انکشاف کیا ہے کہ 12برس میں پہلی بار امریکہ سے رجوع کرنے والے غیر ملکی طلباءکی تعداد میں 3فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔امریکہ ہرسال10لاکھ سے زیادہ غیر ملکی طلباءکو داخلے دے رہا ہے۔سعودی عرب اور برازیل نے سرکاری ، تعلیمی وظائف کی تعداد گھٹا دی ہے جسکی وجہ سے غیر ملکی طلباءکی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔ سعودی عرب نے 14فیصد اور برازیل نے 34فیصد اسکالر شپ کم کردیئے۔