Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30فیصد انعام کا اعلان

ریاض .... وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے جرائم کی اطلاع پر انعام کا اعلان کردیا۔ الحسین نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو شخص کسی سعودی کے نام سے غیر ملکی کے کاروبار کی ٹھوس بنیادوں پر اطلاع فراہم کریگا اسے متعلقہ فریق کے خلاف فیصلہ جاری ہوجانے کے بعد عائد کئے جانے والے جرمانے کی 30فیصد رقم انعام کے طور پر دی جائیگی۔ انہوں نے سعودی کے نام سے غیر ملکی کے کاروبار کے ایک ملزم کی گرفتاری پر مشتمل وڈیو کلپ میں کہا کہ وطن عزیز کے جیالوں کے عزم اور ہموطنوں کی شراکت کی بدولت ہم سعودیوں کے نام سے غیر ملکیو ںکے کاروبار کے جرم کا قلع قمع کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: