Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پدماوتی کی نمائش روک دی گئی

بالی وڈ کی نئی فلم 'پدماوتی پر ہندو انتہا پسندوں کی سخت دھمکیوں کے باعث فلم کی نمائش کو روک دیاگیاہے ۔ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم ' پدماوتی کو یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھا جسے فی الحال روک دیاگیاہے۔خبروں کے مطابق مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے فلم میں رانی پدمنی کے کردار اور تاریخی حقائق کو غلط طریقے سے پیش کرنے کا الزام عائدکرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ناک کاٹنے کی دھمکی دی ہے۔ واضح رہے کہ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی  کے سر کی قیمت بھی مقرر کی جاچکی ہے۔ فلم کو یکم دسمبر کو ریلیز کرنے پر ہندوستان بھر میں فلم کیخلاف  ہڑتال کی اطلاعات بھی سامنے آچکی ہیں۔
 

شیئر: