2019ء کے انتخابات میں بی جے پی کاصفایا یقینی، لالو
پٹنہ۔۔۔۔آرجے ڈی صدر لالوپرساد نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 2019ء میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانا چاہتے ہیں اس مرتبہ الیکشن میں این ڈی اے کا مرکز اور بہار میں صفایاہونا طے ہے۔ یادو نے راشٹریہ جنتا دل کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی 2019ء میں ہی لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کرانے کی تیاری میں ہیں۔ الیکشن جب بھی ہونگے مرکز اور بہار میں دوبارہ این ڈی اے کی حکومت قائم نہیں ہوگی۔لالو پرساد نے کہا کہ مودی نے عوام کوصرف سبز باغ دکھایا ہے۔ گزشتہ دنوں پٹنہ میں منعقدہ ریلی’’بی جے پی بھگاؤ ملک بچاؤ‘‘کا مقصد یہی تھا کہ بی جے پی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکا جائے۔لالو نے گجرات میں ہونیوالے اسمبلی انتخابات میں رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کے خلاف متحد ہوکر ہوووٹ دیں۔