Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی کمپنی پاکستا ن میں کاریں بنائے گی

پیرس ...فرا نسیسی کا ر ساز کمپنی ر ینالٹ اینڈ الفطیم گروپ کراچی میں کاریں بنانے کا جدید پلانٹ لگائے گا۔ پیرس میں معاہدے پردستخط ہوگئے۔ جاری اعلامیے کے مطابق نئے پلا نٹ کی تعمیر2018 کے اوائل میں شروع کردی جائے گی۔ گاڑیوں کی فروخت 2019 کے آخر یا 2020 میں شروع کئے جانے کی توقع ہے۔ رینالٹ جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی بھی لائے گا۔ معاہدے کی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔فرانس میں پاکستانی سفیر معین الحق نے معاہدے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان میں معاشی استحکام اورسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول کااعتراف ہے۔ 

شیئر: