Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محایل عسیر میں 4خواتین زہر خورانی کا شکار

محایل .... محایل عسیر کے ایک ریستوران سے کھانا کھانے کے بعد ایک خاندان کی 4خواتین زہر خورانی کا شکار ہوگئیں۔ انہیں علاج کیلئے محایل جنرل اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ خاندان کے ایک ذمہ دار نے واضح کیا کہ ان میں سے ایک انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہے جبکہ 3کی حالت تسلی بخش ہے۔مقامی عہدیداروں نے ریستوران پہنچ کر کھانے کے نمونے حاصل کرلئے اور انہیں جانچ کیلئے لیباریٹری بھیج دیا۔ 
 

شیئر: