Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موگابے کے مستعفی ہونے کی مہلت ختم

ہرارے۔۔۔زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی۔حکمراں جماعت نے صدر کے مواخذے کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔ پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک آج(بدھ سے) شروع کی جائے گی۔حکمراں جماعت کے تیار کردہ ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر موگابے ملکی عدم استحکام کا سبب بن رہے ہیں۔موگابے نے قانون کی عملداری کی خلاف ورزی کی ہے اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔زمبابوے کی حکمراں جماعت نے صدر رابرٹ موگابے کو مستعفی ہونے کے لیے آج دوپہر تک کی مہلت دی تھی۔
 

شیئر: