Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریاپرپابندیوں کے اثرات محدودہونگے ، امریکہ

واشنگٹن۔۔۔امریکہ نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں شمالی کوریا پر پابندیاں بہت علامتی ہیں تاہم اس کے عملی اثرات محدود ہوں گے لیکن امید ہے کہ ہم اس سے بعض خامیوں کو کم کریں گے۔ امریکی وزیرخارجہ ٹلرسن نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو ملک سے باہر دھوکے سے قتل کروانے اور ممنوعہ کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے جیسی اس کی حالیہ کارروائیوں پرذمہ دار ٹھہرانے کے لیے اسے دہشت گردملک قراردیاگیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں یہ پابندیاں بہت علامتی ہیں تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان اقدام سے شمالی کوریا سے بات چیت کرنے والوں کی کوششوں کو دھچکہ لگے گا اور وہ اس سے منحرف ہو جائیں گے۔انھوں نے کہاکہ اس کے عملی اثرات محدود ہوں گے لیکن امید ہے کہ ہم اس سے بعض خامیوں کو کم کریں گے۔
 

شیئر: