لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کے 24اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ شروع ہوگئی۔شاملی ، میرٹھ، ہاپوڑ ، بجنور ، بدایوں ، ہاتھرس ، کاسگنج ، آگرہ ، کانپور، جالون ، ہمیر پور، چتر کوٹ ، کوشامبی، پرتاپ گڑھ ، اناؤ، ہردوئی، امیٹھی، فیض آباد ، گونڈہ ، بستی ، گورکھپور ، اعظم گڑھ ، غازی پور اور ماؤنوازوں سے متاثرہ سون بھدر ضلع میں پولنگ صبح ساڑھے7 بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔سب سے دلچسپ انتخابات اجودھیا میونسپل کارپوریشن کا مانا جا رہا ہے جہاں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر میئر کے عہدے کیلئے خواجہ سراگلشن بندو انتخابی میدان میں ہیں جس کی وجہ سے یہاں کا انتخاب لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ واضح ہو کہ اجودھیا میں پہلی بار میئر اور کونسل کا انتخاب ہورہا ہے کیونکہ اسے حال ہی میں میونسپل کارپوریشن (B) کا درجہ دیا گیا ہے۔ 3مراحل کے انتخابات میں دوسرے اور تیسرے مرحلے کی پولنگ 26اور 29نومبر کو ہوگی۔