Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین اور شمالی کوریا کے13 تجارتی اداروں پرامریکی پابندیاں

واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ نے چین اور شمالی کوریا کے13 تجارتی اداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔امریکہ کی طرف سے ان پابندیوں کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے چند روز قبل ہی اپنی ویب سائٹ پر شمالی کوریاکو دہشتگردوں کو معاونت فراہم کرنیوالی ریاستوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ ا سٹیون ٹی نچین کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چین اور شمالی کوریاکی 13تجارتی تنظیمیں شمالی کوریا پر عائد جوہری پابندیوں کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی ہیں۔ انھوں نے شمالی کوریا کو تجارت کی آڑ میں معاونت فراہم کی۔
 

شیئر: