Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی نے بی سی سی آئی کیخلاف ہرجانے کا کیس تیار کر لیا

 
لاہور: پی سی بی نے انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے خلاف کیس تیار کر لیا جس میں پوچھا جائے گا کہ پاکستان کے ساتھ وعدہ خلافی کیوں کی؟6 ارب ہرجانے کا دعویٰ آئندہ ماہ آئی سی سی کی ڈیسپیوٹ ریزولویشن کمیٹی میں دائر ہو جائے گا مگر کوئی بھی فریق فیصلے کے خلاف عدالت نہیں جا سکے گا۔ نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ ہند آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں پاکستان سے میچز نہ کھیلنے کی ترغیبیں سوچ رہا ہے۔ نجم سیٹھی نے 2019ءتک پی ایس ایل پاکستان کرانے کی امید ظاہر کر دی۔پاکستان میں پی ایس ایل میچ کے لئے غیر ملکیوں کرکٹرز کا دوسری مرتبہ انتخاب کیا جائے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ قومی ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر شاہد اسلم اب ویمنز کرکٹ کے سینیئر جنرل منیجر ہونگے جبکہ مارک کولز کے ویمن ٹیم کے کوچ برقرار رہنے کا بھی قوی امکان ہے۔

شیئر: