سعودی مارکیٹ کو سالانہ 400ارب ریال درکار
جمعرات 23 نومبر 2017 3:00
ریاض ....سعودی ماہر اقتصاد محمد القحطانی نے واضح کیا ہے کہ سعودی مارکیٹ کو سالانہ 400ارب ریال مالیاتی گردش کے لئے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچت سے فائدہ نہ اٹھانے اور خوشحالی کی مدھم رفتار کے ذمہ دار سعودی بینک ہیں۔ یہ بینک سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ۔ غیر منقولہ جائدادوں کیلئے 25، صنعتی منصوبوں کیلئے 24،تفریحی پروگراموں کیلئے 20، ٹرانسپورٹ و صحت منصوبوں میں سے ہر ایک کیلئے 5،5اور ابلاغ و تعلیم کیلئے 3.5 فیصد بجٹ ضروری ہے۔