Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلاب زدگان زرتلافی کیسے حاصل کریں ؟

دمام .... سعودی وکیل ابراہیم الحسین نے واضح کیا ہے کہ بارش و سیلاب سمیت قدرتی آفات سے متاثرین کوزرتلافی حاصل کرنے کا حق ہے۔ اگر کسی نے کامل انشورنس کرا رکھی ہو تو ایسی صورت میں اسے کمپنی زرتلافی فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔ اس کے لئے شہری دفاع یا محکمہ ٹریفک سے خط حاصل کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں قانون اقتدار کی دفعہ 27کے بموجب مقامی شہری حکومت سے زرتلافی حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ مذکورہ دفعہ میں اس بات کی صراحت موجود ہے کہ حکومت ہنگامی حالت میں مقامی شہری اور اس کے اہل خانہ کی کفیل ہوگی۔ متاثرین نقصان کے باعث بننے والے سرکاری اداروں کیخلاف ادارہ احتساب (دیوان المظالم) میں مقدمہ دائر کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: