میکسیکومیں روزانہ70افراد قتل
جمعرات 23 نومبر 2017 3:00
میکسیکوسٹی ۔ ۔۔ میکسیکو میں اکتوبر کے مہینے میں اتنے زیادہ قتل ہوئے کہ گزشتہ 2دہائیوں کے دوران کسی ایک بھی مہینے میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔میکسیکوکی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قتل کے 2400 واقعات کی تفتیش جاری ہے۔ رواں برس اب تک مجموعی طور پر میکسیکو میں 21 ہزار افراد کو قتل کیا جا چکا ہے اور یہ تعداد تقریباً 70 قتل روزانہ بنتی ہے۔ بدامنی کے شکار اس ملک میں ہر سال تقریباً 30 ہزار شہری لاپتہ بھی ہو جاتے ہیں۔