Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت بھر میں سیکیورٹی آپریشن جاری،58172غیر قانونی تارکین گرفتار

    ریاض - - - - - - - مملکت بھر میں  تمام  متعلقہ اداروں کے تعاون و اشتراک سے غیر قانونی تارکین سے پاک وطن  مہم کا ہدف حاصل کرنے کیلئے سیکیورٹی آپریشن جاری ہے۔ اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالے58172غیر قانونی تارکین گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق  جازان میں 1288درانداز، 212اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اور 20اسمگلر پکڑے گئے۔ ریاض میں 885اور مدینہ منورہ میں 2955غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے۔ گرفتار شدگان میں سیکیورٹی کو مطلوبین بھی شامل تھے۔  یہ اعدادوشمار 26صفر 1439ھ سے لیکر5ربیع الاول 1439ھ تک کے ہیں۔ان میں 29 ہزار761اقامہ،10 ہزار20 سرحدی سلامتی ضوابط اور 11 ہزار511 محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔ 756درانداز گرفتار کئے گئے ۔ان میں سے 77فیصد یمنی، 21فیصد ایتھوپین اور 2فیصد مختلف ممالک کے ہیں۔ ان میں سے 564کو بیدخل کردیا گیا۔11ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے جو سعودی عرب سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ قصیم ریجن پولیس کو مطلوب تارکین بھی گرفتار کئے گئے۔

شیئر: