ایودھیا۔۔۔۔ایودھیا کے شیعہ سنی رہنما ؤں نے بابری مسجد تنازع کو باہمی بات چیت سے حل کرنے کی پہل کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور وہیں سے حل نکل سکتا ہے۔ ٹاٹشاہ مسجد کے امام مفتی شمس القمر اور مسجد المکری دوہری کوناں ایودھیا کے مولانا حافظ الاخلاق نے کہا کہ بابری مسجد کا تنازع بات چیت سے سلجھنے والا نہیں، یہ اب سپریم کورٹ میں ہے اور وہیں اس کاجو بھی حل ہوگا اُس کو ملک کا مسلمان قبول کریگا۔ مولانا نے شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کے بارے میں کہا کہ وہ اپنی کرسی بچانے میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے ، ملک میں جب بھی لوک سبھا ،اسمبلی یا بلدیاتی انتخابات آتے ہیں مندر مسجد کا مسئلہ چھیڑ کر ماحول گرم کردیا جاتا ہے۔