Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کے ضامن نے شوکاز کا جواب جمع کرادیا

اسلام آباد.. آ مدن سے زائد اثاثے بنانے کے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے ضامن نے ا نہیں پیش کرنے کے لئے مزید 3 ہفتے کی مہلت مانگ لی۔احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت کی۔ اسحٰق ڈار پھر پیش نہیں ہوئے۔ وزیر خزانہ کے ضامن احمد علی قدوسی عدالت کے حکم کے باوجود ملزم کو پیش کرنے میں ناکام رہے تاہم شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔ ضامن نے استدعا کی کہ اسحاق ڈار لندن میں زیر علاج ہیں اسی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔ 50 لاکھ زر ضمانت ضبط نہ کی جائے۔3 ہفتے کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے ضامن اور نیب کوہدایات جاری کہ وہ آئندہ سماعت پر زر ضمانت ضبط کرنے کے معاملے پر دلائل دیں۔احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 29 نومبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ عدالت نے اس سے قبل اسحٰق ڈار کی اٹارنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی اور انہیں مفرور قرار دیا تھا۔

شیئر: