Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کی شکست اور بدعنوانی پر لگام لگانے کے حوالے سے اخبارات کی شہ سرخیا

    جمعہ 24نومبر کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے سعودی اخبارات  عکاظ  اور الوطن نے اپنے صفحات پر سرخیاں کچھ یوں جمائیں۔

عکاظ
   
    عکاظ اخبار کی پہلی سرخی۔۔۔2022تک خلیجی ممالک کے باشندوں کو 22ملین ملازمتیں درکار ہونگی‘‘۔
    دوسری سرخی۔۔۔پاکستان علماء کونسل نے ایران سے دہشتگردی کی سرپرستی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
    تیسری سرخی۔۔۔مدینہ منورہ کی پولیس نے گھروں اور سرکاری اداروں میں لوٹ مار کرنیوالا گروہ گرفتار کرلیا۔
    چوتھی سرخی۔۔۔دہشتگرد تنظیم داعش نے اپنے 15جنگجوؤں کے سر اڑا دیئے۔
    پانچویں سرخی۔۔۔انسداد بدعنوانی مقدمات میں گرفتار 95فیصد شخصیات مصالحت پر آمادہ،2018سے قبل رہائی کا امکان۔
    چھٹی سرخی۔۔۔2017ء قطر کی شکست اور ایران کا حقیقی چہرہ طشت از بام ہونیوالا سال ثابت ہوا،پاسداران انقلاب کا کمانڈر شام ، لبنان اور یمن پر ناجائز قبضہ برقرار رکھنے پر بضد۔
    ساتویں سرخی۔۔۔سعودی عرب پہلی بار سیاحتی ویزے جاری کریگا۔
    آٹھویں سرخی۔۔۔جدہ بارش کے متاثرین کی فہرست کی تیاری شروع ،جدہ میونسپلٹی ناکام ہوگئی، جدہ کے شہری۔

* * * * *
    الوطن
    الوطن کے صفحہ اول کی پہلی سرخی ۔۔۔40فیصد نجی اداروں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس اداروں میں اندراج نہیں کرایا،ٹیکس یکم جنوری 2018ء سے نافذ ہوگا۔
    دوسری سرخی۔۔۔ریاض شہر میں 24گھنٹے کے دوران ٹریفک کی 37ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ۔
    تیسری سرخی۔۔۔بارش کے بعد جدہ سے 23لاکھ مکعب میٹر پانی صاف کیا گیا۔
    چوتھی سرخی۔۔۔سعودی مسلح افواج ، نیشنل گارڈز اور سرحدی محافظوں نے حوثیوں کے کئی حملے ناکام بنا دیئے، سرحد پر میزائل کا
 ایرانی ماہر مارا گیا۔
    پانچویں سرخی۔۔۔مکہ مکرمہ کی سڑکوں پر ذہنی مریض ڈیرے ڈالنے لگے، ٹائم بم ثابت ہوسکتے ہیں۔
    چھٹی سرخی۔۔۔سعد الحریری نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ واپس لیکر ملک و قوم کو 10اہم پیغام دیدیئے۔
    ساتویں سرخی۔۔۔سعودی وزارت صحت نے معمولی امراض میں مبتلا شہریوں کو اسپتالوں کے بجائے ہیلتھ سینٹر کا رخ کرنے کی ہدایت دیدی۔
* * * * *

شیئر: