Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں خود کش دھماکہ،4 افراد جاں بحق

کوئٹہ.. کوئٹہ میں ہفتے کو سریاب روڈ پر د ھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش دھماکہ تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آوازدورتک سنی گئی۔ لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
 

شیئر: