Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کی گجرات حکومت کو 6ہفتے کی مہلت

نئی دہلی.... سپریم کورٹ نے حکومت گجرات کو 6 ہفتہ کی مہلت دی ہے کہ وہ یہ بتائے کہ 2002کے بلقیس بانوکیس میں جن پولس اہلکاروں کو مجرم قرار دیا گیا تھا ان کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی کی گئی یا نہیں۔چیف جسٹس دیپک مشرا ، جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ پر مشتمل سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے ریاستی حکومت کے نمائندہ ایڈیشنل سالسٹر جنرل تشار مہتہ کی وہ عرضداشت ،جس میں انہوں نے اس کیس میں متعلقہ حکام سے معلومات لینے کے لیے کچھ مہلت مانگی تھی، کی سماعت کرتے ہوئے یہ مہلت دی۔لیکن اس کے ساتھ ہی بنچ نے یہ بھی واضح کر دیا کہ بلقیس بانو کو معاوضہ میں اضافہ کےلئے داخل کی گئی علیحدہ عرضی پر آئندہ ہفتہ سماعت کی جائے گی۔

شیئر: